ویب ڈیسک :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بلوچ ہیومن ایکٹویسٹ مہارنگ بلوچ سمیت 33 بلوچ مظاہرین کو عدالت پیش کردیا گیا، عدالت نے مظاہرین کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ۔
تفصیلات کےمطابق بلوچ مظاہرین کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس کی جانب سے ڈاکٹر مہارنگ بلوچ سمیت 8 مظاہرین کے جسمانی ریمانڈ استدعا کی گئی ،عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مظاہرین کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ۔
پولیس کی جانب سے 25 مظاہرین کے شناخت پریڈ کے لیے وقت مانگا گیا ،عدالت نے شناخت پریڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مظاہرین کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا،عدالت نے مظاہرین کو پانچ پانچ ہزار کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ آئی جی صاحب دیکھئے گا آپ کا کوئی آفیسر کوئی رکاوٹ نہ ڈالے ، آئی جی کل تک بتائیں کتنے افراد جوڈیشل ہوئے کتنے گرفتار ہیں کتنے رہا ہوئے ۔