اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

Dec 21, 2023 | 17:27 PM

ایک نیوز :اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔  راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کئے  ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین تین بار بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو کر وفاقی وزیر، وزیراعظم پاکستان اور اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کل بروز جمعہ 22 دسمبر کو این اے 52 کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

مزیدخبریں