توشہ خانہ کیس:نااہلی کانوٹیفکیشن برقرار،عمران خان انتخابات میں حصہ نہیں لےسکیں گے

توشہ خانہ کیس:نااہلی کانوٹیفکیشن برقرار،عمران خان انتخابات میں حصہ نہیں لےسکیں گے
کیپشن: توشہ خانہ کیس:نااہلی کانوٹیفکیشن برقرار،عمران خان انتخابات میں حصہ نہیں لےسکیں گے

ایک نیوز: سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ عمران خان الیکشن میں حصہ نہیں لےسکیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق  توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے جس میں  بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

 واضح رہے کہ بانی  پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا معطل کر رکھی ہے۔

عمران خان نے نا اہلی ختم کرانے کے لیے مکمل فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔