لیگی رہنما دانیال چودھری نے NA-57 سےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

 لیگی رہنما دانیال چودھری نے NA-57 سےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
کیپشن: لیگی رہنما دانیال چودھری نے NA-57 سےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چودھری نے کہا آج ہم نے این اے 57 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔
 تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چودھری نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا راولپنڈی سے تمام سیٹیں جیت پر نواز شریف کو تحفہ دیں گے۔ 9مئی کے غداروں کے خلاف الیکشن لڑیں گے اور جیت کو یقینی بنائیں گے۔ ہماری تنظیم تقسیم نہیں ہے، ہم سب ایک پلیٹ فارم پر ہیں اور ایک ساتھ ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چودھری نے کہا کہ جماعت آج شام تک ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فیصلہ کر لیا جائے گا۔نواز شریف کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیئے گئے جو ریکارڈ پر موجود ہیں۔ جنرل الیکشن بے روزگاری کے خلاف، پٹرول کی مہنگائی کے خلاف الیکشن ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چودھری نے مزید کہا کہ الیکشن جیت پر عوام کو وہ ہی ریلیف ملے گا جو 2013 میں دیا گیا تھا۔ ریل کی پٹری واپس چلے گئی، معیشت ایک بار پھر سے مضبوط ہو گی۔