سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر حملے کی اندرونی کہانی، اہم شواہد منظرعام پر آگئے

Dec 21, 2023 | 15:48 PM

ایک نیوز: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار پر گزشتہ رات ہونے والے دستی بم حملے کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ہے۔ اس حوالے سے اہم شواہد سامنے آئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس ثاقب نثار کو پہلے سے  سیکیورٹی تھریٹ تھا۔ سیکیورٹی خدشات سے متعلق سابق چیف جسٹس آگاہ تھے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ تین روز قبل پرسنل سیکیورٹی گارڈ کو اس حوالے سے متنبہ کیا گیا تھا اور سیکیورٹی گارڈ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم یہ امکان کم تھا کہ گھر پر حملہ ہوسکتا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ دستی بم بھاری نوعیت کا تھا۔ جس کے بعد مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی نے انتہائی اہم شواہد اکٹھے کرلیے۔ فرانزک کی 3 ٹیموں نے تمام شواہد اکٹھے کرلیے۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس سے ایلیٹ کی سیکیورٹی پی ڈی ایم کے دور میں واپس لی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں