ایک نیوز: تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے چودھری رضوان گجر نے حلقہ این اے 57 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
تحریک لبیک کے صاحبزادہ عبدالرحمان سیالوی نے پی پی 18 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
دوسری جانب ضلع جنوبی سے تحریک لبیک پاکستان کے شکیل پٹنی عطاری نے پی ایس 106 پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے اور تحریک لبیک پاکستان کے علامہ سلطان مدنی نے پی ایس 108 پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے احمد رضا امجدی نے پی ایس 109 پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
تحریک لبیک پاکستان کے شارخ قادری نے پی ایس 109 پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے سکندر آگر نے پی ایس 109 پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔