مولانا فضل الرحمٰن کس صوبےسےالیکشن لڑیں گے؟

Dec 21, 2023 | 15:13 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: جمعیت علمائے اسلام کےرہنما مولانا غفور حیدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پشین اور ڈی آئی خان سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مولانا غفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے اصرار پر مولانا فضل الرحمٰن نے پشین سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔بلوچستان کے عوام مولانا فضل الرحمٰن کے شکر گزار ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام مولانا فضل الرحمٰن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بدھ سے شروع ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں