چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کاعام انتخابات میں حصہ لینےکااعلان

Dec 21, 2023 | 15:08 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کےلیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

 صادق سنجرانی این اے 260 اور صوبائی اسمبلی حلقہ 32 سے امیدوار ہوں گے۔

صادق سنجرانی قومی اور صوبائی اسمبلی دونوں حلقوں کا الیکشن لڑیں گے،چیئرمین سینیٹ چاغی سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے،

اس سے قبل ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بدھ سے شروع ہوگیا تھا۔

امیدوار 22 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی۔

مزیدخبریں