ن لیگ کی ملک بھر میں امیدواروں کوکاغذات نامزدگی جمع کروانےکی ہدایت

ن لیگ کی ملک بھر میں امیدواروں کوکاغذات نامزدگی جمع کروانےکی ہدایت
کیپشن: ن لیگ کی ملک بھر میں امیدواروں کوکاغذات نامزدگی جمع کروانےکی ہدایت

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ نواز کےملک بھر میں امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے،صدر پاکستان مسلم لیگ نواز شہباز شریف نے امیدواران کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی باضابطہ اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک بھر میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع کردیا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کو گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی باضابطہ اجازت دی تھی،الیکشن شیڈول جاری ہونے پر پارٹی ٹکٹ کے خواہش مندوں کو کاغذات جمع کرانے کی اجازت دی گئی۔

ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو حلف نامہ جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے،ہر امیدوار کو تحریری حلف نامہ دینا ہوگا کہ وہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لےگا،ہر امیدوار کو 22 دسمبر تک پارٹی ضلع صدر کے پاس حلف نامہ جمع کرانا لازم ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت حلقہ وار امیدواروں، مخصوص اور اقلیتوں کے لئے مختص نشستوں پر ناموں کا حتمی فیصلہ کرے گی۔