ایک نیوز:اسلام آباد میں تاجر رہنما چوہدری کاشف نے این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
تفصیلا ت کے مطابق چوہدری کاشف کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا امیدوار ہوں پوری قوم ترازو کو ووٹ دے گی،جیالوں، لاڈلوں اور متوالوں نے قوم پر قرضہ چڑھایا،تمام سیاسی جماعتوں نے عوام کی پہنچ سے آٹادور کردیا۔
جماعت اسلامی کےرہنما چودھری کاشف نےمزید کہا ہے کہ ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی کو عوام آزماچکی ہےمہنگائی ان ہی کی وجہ سے ہے،آج عوام گیس اور بجلی کا بل نہیں دے سکتی،ملک کے تمام مسائل کاحل جماعت اسلامی ہی ہے،اب بریانی کی پلیٹ اور قیمے کے نام سے ووٹ نہیں ملے گیں،عوام آزمائے ہوئے افراد کو مسترد کرے گی۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کے رضا احمد شاہ نے پی پی 17 راولپنڈی سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے این اے 128 ، این اے 123 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،لیاقت بلوچ کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بشارت بلوچ اور حافظ احمد عمیر ہمراہ تھے ،سابق ایم این اے لیاقت بلوچ لاہور سے دو حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔