عام انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی کی وصولی کا دوسرا روز

 عام انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی کی وصولی کا دوسرا روز
کیپشن: عام انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی کی وصولی کا دوسرا روز

ایک نیوز: عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا دوسرا روز،ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق خواتین اور غیر مسلموں کی نشستوں کے لئے بھی کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔الیکشن شیڈول کے مطابق امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک تین روز کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔11صفحات پر مشتمل کاغذات نامزدگی فارم  انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔

کاغذات نامزدگی 100 روپے ادا کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ایک امیدوار زیادہ سے زیادہ پانچ کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتا ہے۔ ملک بھر میں جنرل اور خواتین  و غیر مسلموں کی  مخصوص نشستوں  کے لیے کاغذات نامزدگی  کا اجرا پرسوں 19دسمبر کو شروع ہوا تھا۔

اسلام اباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر 46, 47اور 48 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لیے پہلے روز 20 دسمبر کو کوئی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرایا گیا۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔