ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعلی ڈگری کیس میں گرفتار سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر حسین کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جعلی ڈگری کیس میں گرفتار سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر حسین کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کیا۔کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی۔
ایف آئی اے کی جانب سے سابق سی ای او ڈریپ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،عدالت نے سابق ملزم شیخ اختر حسین کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر کو ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔اسپیشل جج سینٹرل نے شیخ اختر حسین کی ضمانت خارج کی تھی۔جعلی ڈگری پر ایف آئی اے نے سابق سی ای او ڈریپ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔