فیاض الحسن چوہان نےپی پی 17 سےکاغذات نامزدگی جمع کروائیں

Dec 21, 2023 | 14:19 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں قانون ہو وہاں ریاست کے اندر ریاست قائم نہیں کی جاتی،ڈونلڈ ٹرمپ کو کل نااہل قرار دیا گیا،اب انتظار کرنا ہو گا کہ پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ کو کب سزا سنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 17 سے میں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں ہیں،استحکام پاکستان پارٹی کا ماٹو ہے کہ ملک کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کرنا ہے،اس الیکشن میں ایک مضبوط جماعت سامنے آئے گی جو عوام کے لیے کام کرے گی،6 جنوری 2021 میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے حملہ کیا تھا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جس معاشرے میں قانون ہو وہاں ریاست کے اندر ریاست قائم نہیں کی جاتی،ڈونلڈ ٹرمپ کو کل نااہل قرار دیا گیا، پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں بھی حملے کیےگئے،اب انتظار کرنا ہو گا کہ پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ کو کب سزا سنائی جائے گی،جو ریاست کے اندر افراتفری پیدا کرے گا، جو معیشت کو تباہ کرے گا اس کے لیے نااہلی ہی ہوتی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ہے کہ ان لوگوں کو ہیرو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جنہوں نے معیشت کو تباہ کیا،میرے حلقے میں سوا دو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا گیا،میں 44 سال سے سیاست میں ہوں اور میں نے گراس روٹ لیول سے سیاست کا آغاز کیا،سیاسی جدوجہد کے دوران 4 دفعہ جیل بھجوایا گیا، ہم نے جرات کے ساتھ جیل کاٹی،ہم نے جیل میں سہولیات کی کمی یا کمرے چھوٹا ہونے یا کھانا نہ ملنے کا شکوہ نہیں کیا۔

مزیدخبریں