چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے، چیئرمین پی ٹی آئی

چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے معاہدے کی حمایت نہیں کرتے، چیئرمین پی ٹی آئی
کیپشن: Chairman PTI does not support the resignation agreement of the Chief Election Commissioner

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا سرٹیفیکٹ جاری نہیں کیا،یہ خدشہ تھا کہ انتخابی نشان بلا کیا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین شپ کا فیصلہ بڑا مشکل تھا، میں بانی چیئرمین کا نمائندہ ہوں، بانی چئیرمین کے باہر آتے ہی عہدے واپس کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں شکایات دینے والے پلانٹڈ لوگ ہیں، شکایت کنندہ پی ٹی آئی کا حصہ ہی نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبے کی حمایت نہیں کرتے، الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے سے انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔