ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے ارکان قومی اسمبلی کی ٹکٹ کے لیے ناموں کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور سے نواز شریف میاں شہباز شریف،میاں حمزہ شہباز شریف ،مریم نواز شریف،سردار ایاز صادق،خواجہ سعد رفیق،ملک افضل کھوکھر ،ملک سیف الملوک کھوکھر ،شیخ راحیل اصغر ، ولید اقبال، ملک ریاض اعوان،رانا مبشر اقبال،میاں جاوید لطیف کو ٹکٹ مل گیا ہے۔
اسی طرح رانا تنویر حسین،رانا ثناءاللہ،خواجہ محمد آصف،سیدہ نوشین افتخار ،ارمغان سبحانی،خرم دستگیر ، ناصر اقبال بوسال،عابد رضا کوٹلہ،چوہدری جعفر اقبال،معین حسین وٹو ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،دانیال چوہدری،حنیف عباسی اور ملک ابرار اعوان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔جبکہ پشاور سےامیر مقام،مانسہرہ سے کپیٹن صفدر، پشاور سے ڈاکٹر عباد اللہ،راولپنڈی سےجاوید مرتضیٰ عباسی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
سردار جام یوسف ،ڈاکٹر سجاد اعوان،ریاض الحق جج کو بھی رکن قومی اسمبلی کا ٹکٹ مل گیا ہے۔
ملک سہیل اعوان،شیخ آفتاب احمد کو اٹک،احسن اقبال اور دانیال عزیز کو نارووال،مہنار عزیز اکبر مخصوص نشست قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی۔
شیخ فیاض الدین،محمد اجمل چیمہ کو بھی ٹکٹ مل گیا۔عابدشیرعلی اور عائشہ رجب علی،علی گوہر بلوچ کو فیصل آباد کیلئےقومی اسمبلی کا ٹکٹ ملا ہے۔
ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ،محسن شاہ نواز،حامد حمید،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی،سید جاوید حسنین شاہ کو سرگودھا کے لئے قومی اسمبلی کا ٹکٹ ملا ہے۔
ملک معظم شیر کلو کو خوشاب،حمیر حیات روکھڑی اور عبیداللہ شادی خیل کو میانوالی،عبدالمجید خان خیل کو بھکر ،قیصر احمد شیخ کو چنیوٹ سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ ملا ہے۔
چوہدری خالد جاوید واڑئچ،برجیس طاہر،چوہدری محمد اشرف،سائرہ افضل تارڑ ،ڈاکٹر شذرہ منصب علی،عطاء اللّہ تارڑ ، سید عمران احمد شاہ،سردار اویس خان لغاری،خان محمد ڈاہا،عبدالرحمان کانجو ،سعود مجید ، ریاض حسین پیرذادہ،بشیر میمن، کھیل داس کوہستانی،رانا محمود الحسن کوبھی قومی اسمبلی کے لئے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب،طاہرہ اورنگزیب،مسرت آصف خواجہ،شیزا فاطمہ خواجہ،زہرا ودود فاطمی کو مخصوص نشستوں کے لئے ٹکٹ جاری کیا گیا۔
رفیق رجوانہ، انوشہ رحمٰن،زیب جعفر ،مائزہ حمید گجر ،راحیلہ درانی ،ڈاکٹر رمیش چند لعل اور کرن عمران ڈار بھی مخصوص نشتوں سے منتخب ہوں گی۔
مسز سرتاج عزیز ،زاہد حامد ،علی زاہد حامد ،راناشمیم اقبال،ڈاکٹر نثار احمد چیمہ،چوہدری محمود بشیر ورک،عثمان ابراہیم،اظہر قیوم ناہرہ،چوہدری ذوالفقار علی بٹر ،چوہدری شہباز بابر ،سردار عرفان ڈوگر ،علی پرویز ملک،شائستہ پرویز ملک،چوہدری محمد جنید انور ،رانا قاسم نون،احمد حسین ڈہیڑ ،ریاض حسین مزاری ،سعد وسیم، راجا ریاض احمد فیصل آباد،عمران دولتانہ ،ملک رشید احمد خاں،تہمینہ دولتانہ ،سید باسط سلطان بخاری،دوست محمد مزاری،ڈاکٹر ثمینہ مطلوب مخصوص،مسز سید باسط سلطان بخاری کے نام فائنل کر دیے ہیں۔