ن لیگ نےکاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی درخواست دیدی

ن لیگ نےکاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی درخواست دیدی
کیپشن: ن لیگ نےکاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی درخواست دیدی

ایک نیوز:مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی درخواست دے دی۔

 تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے 2 دن کی مزید توسیع کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔خط مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

خط کےمتن  میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ 8 فروری رہے لیکن کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے 2 دن مزید دیے جائیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور این اوسی کے لیے امیدوار کو مزید وقت درکار ہے۔