بلاول کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟ ابھی فیصلہ نہیں ہوا، مرتضیٰ وہاب

بلاول کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟ ابھی فیصلہ نہیں ہوا، مرتضیٰ وہاب
کیپشن: Bilawal will contest election from which constituency of Karachi? No decision yet, Murtaza Wahab

ویب ڈیسک: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو پورے پاکستان سے الیکشن لڑسکتے ہیں البتہ وہ کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہباز شریف سابق وزیراعظم ہیں، ان کو حق ہے وہ کہیں سے بھی الیکشن لڑسکتے ہیں۔

   مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ جمع کرائی ہے، عدالت نے حکومت کو 15 دن کا وقت دیا ہے اور اب حکومت فیصلہ کرے گی۔