عمران خان کا ایک اور کھلاڑی پی ٹی آئی (پارلیمنٹیرین) میں شامل ہوگیا

Dec 21, 2023 | 12:10 PM

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق رکن صوبائی اسمبلی نصیراللہ خان وزیر پی ٹی آئی چھوڑ کر پی ٹی آئی پی میں چلے گئے۔

جنوبی وزیرستان سے 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے سابق ایم پی اے نصیر اللہ وزیر بھی پی ٹی آئی چھوڑ کر پی ٹی آئی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق صوبائی کرنل (ر) محمد انور وزیر نے بھی پی تی آئی کو خیرباد کہہ کر آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزیدخبریں