ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی جانب سے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلسہ جاری ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تہمینہ دولتانہ اور کنول لیاقت نےقومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی کی سعدیہ سہیل رانا نے بھی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔