ایک نیوز: جوڈیشل کمپلیکس حملہ،احتجاج اور توڑپھوڑسےمتعلق کیسز میں اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدم دستیابی پر سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی اور دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 18 جنوری 2024 تک ملتوی کردی گئی۔
ملزمان پر تھانہ سی ٹی ڈی، تھانہ کھنہ، تھانہ گولڑہ اور تھانہ رمنا میں مختلف مقدمات درج ہیں۔