ڈینگی کاراج برقرار،مزید 11نئےکیسزرپورٹ

Dec 21, 2023 | 10:26 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ  گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 11 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 15ہزارایک سو 13 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6983 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق علی جان خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ روز 7 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2654 مریض رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی میں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1590 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

علی جان خان  کا کہنا ہے کہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1457 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 914 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا. پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 11 مریض زیر علاج ہیں۔

علی جان خان کا مزید کہنا ہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 3 مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں