عمران کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت کاتحریری حکمنامہ جاری

Dec 21, 2023 | 09:12 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکمانہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا عبوری حکم جاری کیا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل نے جیل ٹرائل کا 8 دسمبر کا نوٹیفکیشن پیش کیا، وکیل نے درخواست میں ترمیم کے لیے مہلت کی استدعا کی۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی اور ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہے، اس عدالت کا دائرہ اختیار اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ 9 دسمبر کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت اوپن اور فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حکم جاری کرے۔

مزیدخبریں