سمندر پار پاکستانیوں کے وفد کی مزارِ قائد پر حاضری 

Dec 21, 2023 | 09:53 AM

ایک نیوز: پاکستان کے دورے پر آئے سمندر پار پاکستانیوں کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی اور وفد نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وفد کے قائد میاں طارق نے قوم کی افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجحتی اور غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔ 

میاں طارق نے کراچی کے عوام کی جانب سے مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، ان سازشوں کا مقابلہ ہماری پاک فوج جواں مردی سے کر رہی ہے۔ 

وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم اتحاد کے ساتھ اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں اپنے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہاتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا چاہئے، شہداء کے لیے غم اٹھانا پڑتا ہے لیکن الحمدللہ ہماری پاک فوج ہر محاز پر فتح کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں کے وفد نے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ہر قسم کی حمایت کا یقین دلایا۔

مزیدخبریں