بیٹےنےباپ کااسٹائل کاپی کرلیا،شاہ رخ خان کادلچسپ ردعمل

Dec 21, 2023 | 08:19 AM

ویب ڈیسک:بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان نےبیٹےکی طرف سےاداکارکااسٹائل کاپی کرنےپردلچسپ تبصرہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی اداکارشاہ رخ خان راجکمار ہیرانی کی کامیڈی ڈرامہ فلم’ ڈُنکی‘ میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، لیکن انکے بیٹے نے اپنے سالانہ سکول فنکشن کے موقع پر والد کے اسٹائل کو کاپی کرکے سب کو حیران کردیا۔ 
ٹوئٹر پر سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران شاہ رخ خان سے ایک مداح کےسوال پر شاہ رخ اور انکے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ اس پر کیا کہنا چاہیں گے، ابرام تو بہت تیز جارہے ہیں؟
اس سوال کا شاہ رخ خان نے بھی دلچسپ جواب دیا اور کہا کہ ’کیا کریں، یہ ہمارے خون میں شامل ہے۔‘
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بالی ووڈ کے بادشاہ کا کہنا تھا کہ ’ہاتھ اٹھ ہی جاتے ہیں، کبھی دعا میں تو کبھی گلے لگانے کےلیے۔‘
ایک اور مداح کے سوال پر ردِ عمل دیتے ہوئے شاہ رخ نے لکھا کہ ’اب کیا کریں، پورے خاندان کو گلے لگانا اچھا لگتا ہے۔‘

مزیدخبریں