ویب ڈیسک: امریکی کھلاڑی رشی سری واستوونےیوایس اوپن جونیئراسکوائش چیمپئن شپ کےفائنل میں پاکستانی حذیفہ کوہراکرگولڈمیڈل جیت لیاجبکہ قومی کھلاڑی سلورمیڈل کےحقداربنے۔
تفصیلات کےمطابق امریکا کے شہر فلاڈیلفیا میں جاری چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حذیفہ ابراہیم کوبھارتی نژاد امریکی کھلاڑی رشی سری واستاوانےشکست دےدی۔
یو ایس اوپن جونیئر اسکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں حذیفہ ابراہیم اور ٹاپ سیڈ امریکا کے رشی سری واستوو کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔
حذیفہ نے پہلا گیم 5-11 سے جیت لیا جبکہ دوسرے گیم میں سخت مقابلے کے بعد رشی سری واستوو نے 11-13 سے کامیابی حاصل کی۔
اس کے بعد رشی سری واستوو چھا گئے اور دو گیمز 5-11 اور 5-11 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کے حذیفہ ابراہیم کو سلور میڈیا دیا گیا۔