ویب ڈیسک:برطانیہ میں فلسطینی سفیر حسام سید نےکہاہےکہ فلسطین میں امن پوری دنیا کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کےمطابق7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ عروج پرہے،جس میں ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ کوکھنڈرمیں بدل دیاہے،اسرائیلی بربریت سےخوراک اورادویات جیسےمسائل پیداہوئےہیں۔
مانچسٹر میں منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں فلسطینی سفیر حسام سید کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہناتھاکہ امن اور سلامتی برقرار رکھنے میں عالمی برادری ناکام رہی ہے۔
حسام سیدکامزیدکہناتھاکہ امریکا بھی اسرائیل کی پشت پناہی کر کےجنگی جرائم کا مرتکب ہوا۔ امید ہے سلامتی کونسل میں سیز فائر کی قرار داد منظور ہوجائےگی۔
فلسطینی سفیر کاکہناتھاکہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے پیار پر ان کے شکر گزار ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کے ظلم کی مثال نہیں ملتی۔20 ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکیں، جن میں75 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔
حسام سیدکامزیدکہناتھاکہ غزہ میں60 فیصد سے زائد مکانات اور بلڈنگ تباہ ہوچکی ہیں۔ ادویات، خوراک اور پینے کے پانی کی اشد ضرورت ہے۔
فلسطینی سفیرکاکہناتھاکہ فلسطین میں20 لاکھ سے زائد لوگوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ فلسطین میں امن پوری دنیا کی ذمہ داری ہے۔
حسام سیدکامزیدکہناتھاکہ ہر نسل، رنگ اور مذاہب والوں نے ریلیاں نکالیں اور اجتجاج کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ ریلیاں اور احتجاج کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔ فلسطین میں زندگی کو معمول پر لانے کیلئے کئی سال درکار ہیں۔