اوکاڑہ:دومختلف حادثات میں خاتون سمیت بچہ جاں بحق،1زخمی

اوکاڑہ:دومختلف حادثات میں خاتون سمیت بچہ جاں بحق،1زخمی
کیپشن: Okara: A woman and a child died in two different accidents, 1 injured

ایک نیوز:اوکاڑہ میں دومختلف حادثات میں خاتون سمیت بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ میں دومختلف حادثات میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق اوکاڑہ میں فیصل آبادروڈپرتیزرفتارٹرک نےموٹرسائیکل سواروں کوٹکرماردی،حادثےکےنتیجےمیں خاتون موقع پرہی جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا،جبکہ ٹرک ڈرائیورموقع سےفرارہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاش اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیاحادثےجاں بحق ہونےوالی خاتون کی شناخت ثوبیہ کےنام سےہوئی جبکہ زخمی شخص کی شناخت نہیں ہوئی۔
ذرائع کےمطابق اوکاڑہ میں ایک اورحادثےمیں تیزرفتارٹرک نےسڑک کنارےپیدل چلتےہوئےبارہ سالہ بچےکوکچل دیا،حادثہ نواحی گاؤں 22جیڈی کےقریب پیش آیا،حادثےمیں جاں بحق بچےکی شناخت حمزہ کےنام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کےمطابق حادثےکےبعدٹرک ڈر ائیورجائےحادثہ سےفرارہونےمیں کامیاب ہوگیا،پولیس نےشواہداکٹھےکرکےدونوں حادثات کی کارروائی کاآغازکردیاہے۔