کویت کےنئےامیرنےعہدےکاحلف اٹھالیا

Dec 21, 2023 | 01:02 AM

ویب ڈیسک:کویت کےنئےامیرشیخ مشعل الاحمدالجابرالصباح نےاپنےعہدےکاحلف اٹھالیا، انہوں نے یہ عہدہ اپنے بھائی شیخ نواف کی وفات کے بعد سنبھالا ہے۔
تفصیلات کےمطابق شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے17ویں امیرمقررہوئےہیں۔انہوں نےاس موقع پرخطاب بھی کیاجس میں نئےامیرنےملک کےمختلف مسائل کےحوالےسےگفتگوکی ۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق اس موقع پرنئےامیرکاکہناتھاکہ عوامی زندگی سے براہ راست تعلق والے حالات کا از سر نو جائزہ لینا ضروری ہے۔ملکی معشیت اور سلامتی کی صورتحال کی حقیقت کا ادراک کرنا ہوگا۔ 
امیرشیخ مشعل الاحمدالجابرالصباح کامزیدکہناتھاکہ حکومت اور پارلیمنٹ کی عوامی سطح پر کوئی اصلاح یا تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، قانون ساز اور عملداری اداروں نے ملکی اور عوامی مفادات کو نقصانات پہنچائے۔ 
نئےامیرکاکہناتھاکہ انصاف اور میرٹ کے تقاضوں کو نظر انداز کر کے نوکریاں اور ترقیاں بانٹی گئیں۔ اب یہ کھیل تماشہ روکنا پڑے گا۔ 
اس موقع پرشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کاکہناتھاکہ نئی بھرتی، ترقی، تبادلوں اور مراعات پر3 ماہ کیلئے پابندی ہے جو قابل توسیع ہے۔ 

مزیدخبریں