لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے پیپرزکی فیس ہزاروں روپے بڑھادی

Dec 21, 2022 | 23:40 PM

ایک نیوز نیوز(عمران لطیف)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن لاہورنےمختلف  فیسوں میں پانچ ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن لاہورن نےپیپرری چیکنگ سنگل پیپرفیس گیارہ سو سے بڑھاکرتیرہ سوروپےکردی۔سند کی تصدیق کے لیے فیس میں دوگناسے زائداضافہ گیارہ سو سےبڑھاکرچوبیس سوروپے کردی۔بیرون ممالک سے سند کی ویری فکیشن فیس کودوہزار سے بڑھاکرچھ ہزارایک سو کردیا۔ڈپلیکیٹ سند کی فیس 36سوسے بڑھاکرچارہزارروپےمقرر۔تفصیلی مارکس شیٹ کی ارجنٹ فیس گیارہ سوسے بڑھاکرچارہزارروپےکردیاگیا۔سکول کالج مائیگریشن فیس انیس سوروپے سے بڑھاکرتین ہزار روپے کیاگیا۔

 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نےدوسال کے اندر درستگی نام کی فیس چارہزار دس سال بعد درستگی نام فیس اکتالیس سو سے بڑھا کر دس ہزار کردی۔

مزیدخبریں