ریلویز پولیس نےمسافر کا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کردیا

ریلویز پولیس نےمسافر کا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کردیا
کیپشن: The railway police handed over the missing bag of the passenger to the owner

ایک نیوز نیوز:ریلویز پولیس اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا گمشدہ بیگ تلاش کرکے مالک کے حوالے کیا۔نقدی ،لیپ ٹاپ بھی موجود تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر ٹرین قراقرم ایکسپریس میں سفر کرنے کیلئے ریلوے سٹیشن لاہور آیا تھا۔گمشدہ بیگ میں لیپ ٹاپ، اے ٹی ایم کارڈ اور نقد رقم 13 ہزار روپے موجود تھی۔انچارج ہیلپ ڈیسک لاہور سٹیشن انیلہ رحیم نے بیگ کو سہی سلامت مسافر کے حوالے کیا ۔مسافر فواز احمد نے گمشدہ بیگ ملنے پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا