ایک نیوز نیوز:سپیکرسبطین خان کا کہنا تھا کہ جمعتہ المبارک کو اسمبلی تحلیل کے حوالے سے ابہام دور کردیا۔اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک پیش کر سکتی ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین کا ایک نیوز کے پروگرام کھراسچ میں گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ مجھے لگتا ہے اپوزیشن نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔مجھے گورنر کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک پہلے موصول ہوئی۔گورنر پنجاب نے پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا بعد میں کہا۔گورنر نے کہا پرویز الہٰی اپنی پارٹی میں اعتماد کھو چکے ہیں۔پرویز الہٰی نے اپنے 10 ارکان بلا کر دکھا دیا کہ ان کے بندے پورے ہیں۔
سبطین خان کاکہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی۔31دسمبر یا یکم جنوری کو ووٹنگ کرائیں گے اور ا سکے بعد اسمبلی تحلیل کرینگے ۔اپوزیشن وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی کہہ سکتی ہے۔