گورنربلیغ الرحمان نے سپیکر کی رولنگ مسترد کردی 

Dec 21, 2022 | 22:25 PM

ایک نیوز نیوز:گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی رولنگ کو مسترد کرتے ہوئے غیرآئینی قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے سپیکر  سبطین خان کی رولنگ مسترد کرنے کا آرٹیکل 130کی شق 7 کے تحت حکم نامہ جاری کردیا۔ سپیکر نے آئین کے تحت حلف اٹھایا آپ اس سے انحراف نہیں کر سکتے۔ آئین کے مطابق سپیکر ایمانداری اور غیر جانبداری سے ذمہ داری ادا کرنے کے پابند ہیں۔ سپیکر آئینی ذمہ داری کی ادائیگی میں ذاتی منشا کو ملحوظ خاطر نہ رکھیں۔

گورنرپنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر سبطین خان اسمبلی رولز 209اے کے تحت اگلا سیشن فوری بلا سکتے ہیں۔آ پ نے اسمبلی اجلاس ملتوی کردیا میں نے فوری اجلاس بلایا جوکہ آج ہونا تھا۔

واضح رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رولنگ جاری  کی تھی ۔ سپیکر  کا دو صفحات پر مشتمل رولنگ میں کہنا تھا کہ  رواں اجلاس سپیکر نے بلایا اور وہی اس کو ختم کرسکتا ہے، جب تک سپیکر اپنے بلائے اجلاس کو ختم نہ کرے، گورنر نیا اجلاس نہیں بلا سکتا۔ رولنگ میں لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کیلئے نیا اجلاس بلانا ضروری ہے، عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کیلئے نیا اجلاس بلانے سے پہلے رواں اجلاس کا ختم ہونا ضروری ہے۔

مزیدخبریں