ایک نیوز نیوز:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ پنجاب کی صورت حال واضح ہوتے ہی پختونخوا کے حوالے سے فیصلہ کردیا جائے گا۔
بیرسٹر سیف کاصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم خیبرپختونخواو اسمبلی تحلیل کے لیے تیار ہیں۔ پنجاب کی صورتحال واضع ہوگی تو خیبرپختونخوا کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سےملک کی بڑی آبادی حق نمائندگی سے محروم ہوجائے گی۔
معاون خصوصی کامزید کہنا تھا کہ بنوں واقعے کی معلومات صوبائی حکومت نے نہیں روکیں تھیں۔امن و امان اور سیکورٹی میں فرق ہے۔ امن وامان صوبائی حکومت اور سکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہے۔ خیبرپختونخوا کی صورتحال خراب ہونے میں مذاکرات ختم ہونا کوئی وجہ نہیں۔جب سے امریکی فوج افغانستان میں آئی یہ مسائل پیدا ہوئے۔ جنگ ختم نہیں ہوئی اس کی شکل بدل گئی ہے۔ کتنے لوگوں کو رہا کیا گیا اور پھر کتنے گرفتار ہوئے ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں معلوم اور نہ ہی کسی نے ہمارے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔