پی ٹی آئی کا استعفوں کی منظوری کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

Dec 21, 2022 | 21:56 PM

 ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونے اور استعفوں کی منظوری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق   پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کے بجائے نئی حکمت عملی طے کرلی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ سے ہی رجوع کرے گی۔

رہنما تحریک انصاف کاکہنا تھا کہ  حکومت نے جلد بازی میں اجلاس بلا کر سازشی ذہنیت کا مظاہرہ کیا۔حکومت نے ایک روز اجلاس ملتوی کر کے عجلت میں اجلاس طلب کیا، حکومتی حکمت عملی سازشی ذہنیت کی عکاس ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل 22 دسمبر کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے 123 ارکان اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہوکر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔

مزیدخبریں