وفاق کی پنجاب میں گورنر راج کیلئے مشاورت

Dec 21, 2022 | 21:36 PM

ایک نیوز نیوز:بدلتی سیاسی صورتحال کے بعد وفاقی حکومت نے پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کیلئے لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کردی ۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے بعد اگر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں رکاوٹ پیش آئی تو بھی یہ رکاوٹ گورنر راج کا باعث ہوگی۔ مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم نے پارٹی قیادت کو صوبے میں گورنر راج کے لیے آئینی و قانونی حکمت عملی سے آگاہ کر دیا۔

مسلم لیگ ن  کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ احکامات نہ ماننے پر گورنر وفاق کو گورنر راج کے لیے لکھ سکتا ہے۔ اس کے لیے وفاق چاہے تو کابینہ سے منظوری لے یا پارلیمنٹ سے منظوری لے سکتی ہے۔

مزیدخبریں