چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خواتین ایم پی ایز کی ملاقات

Dec 21, 2022 | 21:21 PM

ایک نیوز نیوز:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں خواتین ارکان اسمبلی نے الزام لگایا کہ ہمیں وفاداری تبدیل کرنے کیلئے پیسوں کی پیشکش کی جارہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں تحریک انصاف کی خواتین ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ۔خواتین ارکان کا کہنا تھاکہ ہمیں لالچ دیا جارہا ہے کہ آپ کو مستقبل میں ٹکٹ دیں گے۔ پیسوں  اور ہمیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی بھی پیشکش کی جارہی ہے۔

عمران خان نے مسکراتے ہوئے پیسوں کی پیشکش پرخواتین ارکان اسمبلی کو جواب دیا کہ آپ ان سے پیسے لے لیں اور اپنے پاس رکھیں ۔ آپ نظریے کے ساتھ رہیں اور ان کی آفرز کو انجوائے کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اجلاس میں مونس الٰہی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں