سائفر تحقیقات: ایف آئی اے نے اعظم خان کیخلاف خط لکھ دیا  

Dec 21, 2022 | 20:51 PM

ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے نے سائفر تحقیقات میں عدم پیشی پر سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے خلاف کارروائی کیلئے خط اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھا۔

ایف آئی اے ذرائع کاکہنا ہے سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری  اعظم خان بیرون ملک چھٹی پر گئے مگر ابھی تک واپس نہیں آئے۔ ایف آئی اے نے عدم پیشی پراعظم خان کے خلاف کارروائی کیلئے خط اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھا۔

پہلے بھی اعظم خان کو پیشی کیلئے کم و بیش دو بار خط لکھا گیا لیکن اعظم خان نے ایف آئی اے مراسلوں کے باوجود تفتیش کا حصہ بننے سے گریز کیا۔

واضح رہےکہ ایف آئی اے عمران خان کی اعظم خان سے سائفر پر گفتگو سے متعلق انکوائری کررہی ہے۔ عمران خان کے دور میں اعظم خان ان کے سیکرٹری کے طور پر فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔

مزیدخبریں