آرمی چیف کا دورہ سی ایم ایچ ، بنوں آپریشن میں زخمی جوانوں کی عیادت

Dec 21, 2022 | 20:35 PM

ایک نیوز نیوز:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، بنوں آپریشن میں زخمی ہونے والے جوانوں  کی عیادت کی اور ان کے بلند حوصلے و  عزم کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی  کا دورہ کیا اور سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشن میں زخمی افسروں و سپاہیوں کی عیادت کی اور ان کے ساتھ وقت بھی گزارا۔

سپہ سالار نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں افسران،جوانوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی  کی تعریف بھی کی۔

مزیدخبریں