پرویز الہیٰ  کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن تیار ،گورنر پنجاب نے سمری پر دستخط کردئیے

Dec 21, 2022 | 19:49 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ  کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن تیار کرلیا گیا۔  گورنر پنجاب نے سمری پر دستخط کردئیے۔ ذرائع کے مطابق مشاورت مکمل ہے کسی بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ایوان وزیر اعلیٰ لاہور کے باہر کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نوٹیفکیشن میں تاخیر پلاننگ کے تحت کی گئی۔ذرائع کے مطابق گورنر کو تاریخ تبدیل ہونے کا انتظار ہے۔  12 بجتے ہی پرویز الہیٰ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائےگا۔تاریخ تبدیل ہوگئی تو اسپیکر کے پاس کوئی جواز نہیں رہے گا کہ اجلاس کیوں نہیں ہوا۔ 

گورنر پنجاب کی ایڈوائس نظر انداز،  مقررہ وقت گزر گیا  لیکن وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کے فیصلے کا انتظار ہے، اس کے بعد اگلا لائحہ عمل دیں گے۔ پی ٹی آئی کے پاس قانونی آپشن موجود ہیں۔

اس سے قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا خط مسترد کر دیا، گورنر کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کیلئے دوبارہ ایڈوائس جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاﺅس میں اپوزیشن اتحاد کا اجلاس جاری ہے، گورنر بلیغ الرحمان نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا خط مسترد کر دیا، گورنر کی جانب سے دوبارہ ایڈوائس جاری کئے جانے کا امکان ہے جبکہ اجلاس میں تمام قانونی اور آئینی نکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو آج شام 4 بجے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر بلیغ الرحمن کی ایڈوائس کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں