تحریک انصاف کا کل گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان

تحریک انصاف کا کل گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان
کیپشن: Tehreek-e-Insaf announced protest in front of Governor House tomorrow

ایک نیوز نیوز:پنجاب حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کا الزام ، تحریک انصاف نے کل بروز جمعرات کو گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کی کال دے دی۔

لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری کاکہنا  تھا کہ سیاسی صورتحال کے باعث تحریک انصاف کل گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج  کریں گی۔عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو گی جس کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔

فوادی چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی سیاسی صورتحال بدل رہی ہے۔پی ڈی ایم رہنما الیکشن سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔اب ہم  اسمبلیاں تحلیل کر رہے ہیں تو یہ بھاگ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا سپیکر نے گورنر پنجاب کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے  فیصلے میں ہے کہ  گورنر  کی ایڈوائس کے بعد وزیراعلیٰ کے پاس اعتماد کے ووٹ کیلئے 10دن کا وقت  ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں سیاسی صورتحال کے باعث گورنر بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب  پرویز الٰہی کواعتماد کاووٹ نہ لینے پرڈی نوٹیفائی کرنے  کاعندیہ دے رکھاہے۔