بل بورڈز پر اشتہار لگوا نے والی روسی خاتون کو جیون  ساتھی مل گیا

Dec 21, 2022 | 18:34 PM

ایک نیوز نیوز:  بہترین جیون ساتھی کی تلاش کےلئے بل بورڈز پر اشتہار لگونے والی  روسی خاتون سےیوکرین سے تعلق رکھنے والے ایک ٹائیکون نے رابطہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  چونکہ یوکرین پر حملے کے بعد سے روس پر  لگی پابندیوں کے باعث روس بھر میں ڈیٹنگ ایپس  ناقابل استعمال ہیں ،  اس لیے روسی کروڑ پتی خاتون ماریہ مولونوا نے زندگی بھر ساتھ نبھانے والے ساتھی کی تلاش کیلئے اپنے شہر اولان اودے میں بل بورڈز پر اشتہار لگوا دئیے۔

اشتہار کے بارے میں جاننے کے بعد امریکا میں مقیم  ایک یوکرینی کروڑپتی 26 سالہ کاروباری شخصیت سیرہی خارخوشاہ نے ماریہ سےدوستی کا ہاتھ بڑھانے کےلئے اس کے شہر میں   بل بورڈز پر اشتہار لگوائے، اور اشتہار پرلکھوایا کہ ماریہ پیچھے دیکھو میں یہیں ہوں۔

یوکرینی نوجوان سیرہی خارخوشاہ کا کہنا ہے کہ اسے ماریہ کا آئیڈیا پسند آیا اس لیے اس نے شادی کےلئے اس سے رابطہ کیا۔

انہوں  نے کہا کہ گو وہ  جنگ کی حمایت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے اور نہ ہی ولادی میر پیوتن انہیں  اچھا لگتا ہے، لیکن  وہ  روسی خواتین کو پسند کرتے ہیں اور انکےقریبی دوست سارے روسی ہیں۔

مزیدخبریں