ایک نیوز نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نےلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے 8 ویں اجلاس کی صدارت کی۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس میں لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری دے دی گئی۔لاہور کے ماسٹر پلان میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ،ٹاؤن لیول تک پلاننگ کی منظوری دی گئی۔ مستقبل میں ایگریکلچرلینڈ کو محفوظ بنانے کی پالیسی پر زور اربن، رورل بیلنس کے لئے پائیدار اقدامات کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔لاہور میں گرین لینڈ ایریا کا تناسب 7 سے 20 فیصد تک بڑھایاجائے گالاہور کے ماسٹر پلان میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن لیول تک پلاننگ کی منظوری دی گئی۔ماسٹرپلان میں آبادی کے تناسب کے مطابق ٹرانسپورٹ، کمرشل اور انڈسٹریل ایریا کی پلاننگ کی جائے گی۔ماسٹر پلان میں روڈا اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹس کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔لاہور ماسٹر پلان 2050 ٹورازم، ماحولیات اور اربن سہولتوں کے فروغ کی منظوری دی گئی۔