اسپیکر سبطین خان نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے صدرمملکت کو خط لکھ دیا

Dec 21, 2022 | 17:57 PM

ایک نیوز نیوز: پنجاب میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا، گورنر کی جانب سے ایوان وزیر اعلیٰ کو سیل کرنے کے حکم کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی بڑا ایکشن لے لیا۔ سبطین خان نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ  آئین کے آرٹیکل 101 سب آرٹیکل 3 کے تحت صدر پاکستان  کو اختیار حاصل ہے کہ وہ گورنر کو گھر بھیج دیں۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر پنجاب  کے مس کنڈکٹ کے خلاف اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے صدر مملکت کو خط لکھ کر گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ خط میں  گورنرپنجاب کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی بھی گئی ہے

سبطین خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 101 سب آرٹیکل 3 کے تحت صدر پاکستان  کو اختیار حاصل ہے کہ وہ گورنر کو گھر بھیج دیں۔

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی کے  گورنر پنجاب  بلیغ الرحمان کے مس کنڈکٹ کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھنے  کے معاملے کی  صوبائی وزیر پارلیمانی امور  راجہ بشارت نے  بھی تصدیق کر دی ہے۔

مزیدخبریں