ایک نیوز نیوز:مسلم لیگ ق میں تقسیم کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ ق لیگ کے تمام 10 ارکان پنجاب اسمبلی نے پرویز الہیٰ کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا ۔جس میں ق لیگ کے تمام 10 ایم پی ایز نے شرکت کی۔اجلاس میں سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار چودھری پرویز الہٰی کو دے دیا۔
ارکان اسمبلی نے چودھری پرویز الہی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ارکان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی تو پرویز الہٰی سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو ووٹ دینگے ۔پرویز الہٰی کی قیادت میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد اور یکجان ہے۔ چودھری پرویز الہٰی ہمارے لیڈر ہیں۔اختلافات کا پراپیگنڈہ کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ عمران خان کا دل و جان سے ساتھ دیتے رہیں گے۔ ہماری پارلیمانی پارٹی متحد اور یکجا ہے
پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق متحد ہے اور متحد رہے گی۔افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔