نائجیریا میں مسلح افراد کے حملوں میں 46 دیہاتی ہلاک

Dec 21, 2022 | 17:17 PM

ایک نیوز نیوز: نائجیریا کے شمالی علاقے میں مسلح افراد نے دو مختلف واقعات میں فائرنگ کرکے 46 دیہاتیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کڈونا کے چار دیہاتوں میں فیلانی چرواہوں نے کیے۔

حملہ آوروں نے 100 سے زائد گھروں کو آگ لگا دی اور کچھ افراد کو زندہ جلا دیا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق حملہ آوروں کے گروپ نے کچھ عرصہ قبل ہی قریبی جنگل میں کیمپ لگائے تھے۔ 

مزیدخبریں