اسلام آباد: 8 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم فرار

اسلام آباد: 8 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم فرار

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد میں 8 سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس میں ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا زیادتی کیس کے حوالے سے بنایا گیا یونٹ ناکام ہو گیا۔ اسلام آباد کے علاقہ بھارہ کہو میں 8 سالہ صمیم محسن سے زیادتی کرنے والا ملزم فرار ہو گیا۔  بھارہ کہو پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم عدیل 8 سالہ بچے کو ورغلاء کر اپنے گھر لے گیا۔ملزم نے صمیم نامی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تاحال ملزم کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔