ایک نیوز نیوز: محمد ایوب ڈائریکٹر آسٹیٹ آفس کراچی کی جانب سے خاتون کے ساتھ بد کلامی کی ویڈیو منظر عام پر آگئِی۔چئیرمین کمیٹی ڈاکٹر عباداللہ نےڈی جی اسٹیٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایوب جان کو انکوائری تک معطل کیا جائے۔
حکام کا کہنا ہے کہ محمد ایوب کو بدکلامی واقعہ کے بعد کراچی سے اسلام آباد ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔محمد ایوب کو سٹیٹ آفس میں لگایا گیا۔
چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ آپ نے انکوائری مکمل ہوئے بغیر محمد ایوب کو اسلام آباد میں تعینات کیا،یہ کیسی سزا ہے،آپ محمد ایوب کو سزا دینے کی بجائے اسلام آباد لے آئے۔
کمیٹی نے ہدایت دیتے ہوئےکہا اسکو انکوائری مکمل ہونے تک او ایس ڈی کیا جائے۔
ادھر عباداللہ خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس ہوا۔جس میں رکن کمیٹی چودھری عابد رضا نے کہا کہ میٹنگ کا ایجنڈہ اردو میں کیوں نہیں چھاپتے،باقی ممالک میں اجلاس انکی اپنی زبانوں میں ہوتے ہیں،ہم نے پہلے بھی ہدایت کر رکھی ہے کہ بریف اردو میں بھیجا کریں۔
ایڈیشنل سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ نے کہا کہ ہماری وزارت میں اردو ٹائپ رائٹر نہیں ہے،جو چیزیں ہم اردو میں بھیج سکتے ہیں وہ اردو میں کر دیا کریں گے،اردو اور انگلش دونوں میں بریف بنا دیا کریں۔
ڈی جی سٹیٹ آفس حکام نےکہا کہ سرکاری گھروں پر جنہوں نے تجاوزات کی ہیں یا کسی اور کو رینٹ پر دیے ہیں انکے خلاف کاروائی ہوگی،سٹیٹ آفس کے پاس ان سب تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے انفورسمنٹ نہیں ہے۔
جوائنٹ سیکرٹری سٹیٹ حکام نے کہا کہ ہم سی ڈی اے کیساتھ ملکر ان کیخلاف کاروائی کریں گے،اگلی میٹنگ میں ہمیں فزیکل کاروائی کی رپورٹ دیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمینٹ ایوب جان کی تقرری پر ہاوسنگ کمیٹی میں گرما گرم بحث ہوئی۔
چئیرمین کمیٹی ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ ایوب جان کون ہے، کہاں پر تعینات ہے؟
ڈی جی اسٹیٹ اکبر سیال نے کہا کہ ایوب جان ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ ہے اور اسلام آباد میں تعینات ہیں۔
ڈاکٹر عباداللہ نے کہا کہ ایوب جان کو کراچی میں معطل کردیا تھا اور ایس ڈی بنایا گیا تھا۔
کمیٹی ممبر جنید انوار نے کہا کہ ایوب جان کو معطل کرنے کے بعد اسلام آباد میں اس سے بھی ذیادہ اچھی پوسٹنگ دی گئی۔ایوب جان گھر خالی کرنے کا معاوضہ لیتا ہے اور کرپٹ ترین آفیسر ہے۔
چئیرمین کمیٹی ڈاکٹر عباداللہ کی ڈی جی اسٹیٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایوب جان کے خلاف انکوائری ہونی چاہئیے،ایوب جان کے خلاف انکوائری کیو نہیں ہوئی دوبارہ کیو تقرری کی گئی؟ایوب جان کو انکوائری تک معطل کیا جائے۔