بھارت میں سکول بسیں حادثے کا شکار، 15 طلبا کی ہلاکت کا خدشہ

Dec 21, 2022 | 16:48 PM

ایک نیوز نیوز: بھارت کی ریاست منی پور کے نونی ضلع میں دو بسوں کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں متعدد طلبا کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار تھمبالنو ہائر سیکنڈری سکول کے طلبا کی مطالعاتی دورے پر جانے والی دو بسین ہوئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 طلبا کی ہلاکت کا خدشہ ہے، جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔

ریاست منی پور کے علاقے یاریپوک کے تھمبالنو ہائر سیکنڈری سکول کے طلبا دو بسوں میں سوار ہو کر مطالعاتی دورے کے لیے تاریخی مقام کھوپم جارہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں بسیں قابو سے باہر ہوگئیں اور الٹ گئیں۔ 

اسپتال انتظامیہ نے 8 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ کم از کم 15 طلبا موقع پرہلاک ہوگئے تھے۔

زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں