آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، بابر کی ترقی، شاہین کی تنزلی

Dec 21, 2022 | 16:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نےٹیسٹ  پلیئر رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابر اعظم کی ترقی اور شاہین آفریدی کی تنزلی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے.ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبو شین پہلےنمبر پر برقرار ہیں جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئےہیں۔ رینکنگ میں تیسرا نمبر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ہے اور آسٹریلیا کے ہی ٹریوس ہیڈ تین درجےترقی کے بعد چوتھےنمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کےجو روٹ کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ پانچویں نمبر پر چلےگئے جب کہ  انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس تین درجے ترقی کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے اور ہیری بروک 12 درجے ترقی کے بعد 44 ویں نمبر پر آگئے۔باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے اور  انگلینڈ کےجیمز اینڈرسن دوسرے جب کہ  رباڈا تیسرے نمبر پر ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے۔اس کے علاوہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کےرویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

مزیدخبریں