تبدیلی حکومت کا تجربہ ناکام ہو گیا،واحد حل فوری انتخابات ہیں:شوکت ترین

تبدیلی حکومت کا تجربہ ناکام ہو گیا،واحد حل فوری انتخابات ہیں:شوکت ترین
کیپشن: تبدیلی حکومت کا تجربہ ناکام ہو گیا،واحد حل فوری انتخابات ہیں:شوکت ترین

ایک نیوز نیوز:سابق وزیر خزانہ و رہنما پاکستان تحریک انصاف شوکت ترین کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں بدترین  کارکردگی کی بدولت 700 ارب روپے لاگت آ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ و رہنما پاکستان تحریک انصاف شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید 800 ارب روپے خرچ ہوں گے،کُل شارٹ فال 1500 ارب روپے کے قریب ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین نے  مزید کہا کہ زیادہ ٹیکس، زیادہ مہنگائی اور زیادہ بے روزگاری ہو چکی ہے۔تبدیلی حکومت کا تجربہ ناکام ہو گیا،واحد حل فوری انتخابات ہیں۔